سرائے بالا الصفا لین میں پانی جمع

سرینگر// سرائے بالا الصفا لین میں پانی جمع ہونے سے دکانداروں اور لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر پانی کی نکاسی نہیں کی گئی تو وہ احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہونگے۔ الصفا لین سرائے بالا کے لوگوں اور دکانداروں نے کہا ہے کہ برف اور بارشوں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور برف باری کے4دنوں کے بعد بھی عبور و مرور ناممکن بن گیاہے۔انہوں نے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے عملے اور افسران کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کئی بار ایس ایم سی عملے کی نوٹس میں یہ معاملہ لایاگیا تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی دی کہ پانی کی نکاسی کیلئے پمپ نصب کئے جائینگے لیکن یہ یقین دہانی سراب ثابت ہوئی۔انہوں نے ایس ایم سی کے ڈرینج ڈویژن کے متعلقہ افسران سے بار بار کی شکایات کی لیکن علاقے کا معائنہ نہیں کیاگیااور نہ ہی اس بات کو یقینی بنایا کہ آیاپمپوں کو نصب کیا گیا ہے یا نہیں؟ مقامی لوگوں اور دکانداروں نے دھمکی دی کہ اگر24گھنٹوں کے اندر الصفا لین سے پانی کی نکاسی نہیں کی گئی تو وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرینگے۔