سدمہادیومیں کمرشل فلوریکلچرسے متعلق تربیتی پروگرام

 ادہم پور //محکمہ فلوری کلچر کی جانب سے تحصیل چنہنی کے علاقہ سدمہادیو میں کمرشل فلوری کلچر سے متعلق ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔لینڈ سکیپ آفیسر نے اس موقعہ پر بولتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پھول بانی کو فروغ دینے کے اچھے خاصے امکانات موجود ہیں۔ اس لئے کسانوں کو چاہئے کہ آگے آئیں اور اس شعبہ میںمحنت کرکے باعزت روزگار حاصل کریں۔اس تربیتی پروگرام کے دوران سانئس دان کے وی کے ریاسی ڈاکٹر سنجے خوشحال کے کمرشل فلوری کلچر پر لیکچر دیا۔اس تربیتی پروگرام میں متعلقہ افسروں /اہلکاروں اور کافی تعداد میں کسانوں اور معزز شہریوں نے حصہ لیا ۔