سخی میدان ۔کالابن سڑک پسی گرنے سے بند

مینڈھر //مینڈھر کے سخی میدان تا کالابن علا قہ میں جانے والے سڑک پر آئی پسی کی وجہ سے مسافروں کو8کلو میٹر تک کا سفر پیدل طے کرنا پڑا ۔علاقہ میں ہوئی شدید بارش کی وجہ سے سڑک کو پتھر گر آئے جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہو گئی جبکہ مسافروں کو خراب موسم کے باوجود بھی پیدل سفر کرنا پڑا ۔درماندہ مسافروں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پسی کے سلسلہ میں اطلاع دے دی گئی تھی لیکن متعلقہ آفیسران نے معاملہ کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا جس کی وجہ سے ان کو پیدل سفر کرنا پڑا۔انہوں نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو جلداز جلد ٹریفک کی آمدورفت کے قابل بنایا جائے تاکہ دور دراز کے مسافروں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔