جاوید اقبال
مینڈھر//پونچھ کے سب ڈویژن مینڈھر میں واقع سخی میدان میں چھوٹے شاہ زیارت پر تین روزہ عرس کا انعقاد کیاگیاجس میں راجوری و پونچھ اضلاع سے ہزارو ں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر علماء کرام نے لوگوں کو اسلامی تعلیم زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کو قرآن کی تعلیم دی جائے اور انہیں اخلاقی اقدار سے روشناس کروایاجائے تاکہ ان کی زندگی بہتر بن سکے۔آخر میں دعاکی گئی۔اس دوران لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔