سحرش اصغر کاامام باڑوں کی انتظامیہ سے تبادلہ خیال

عظمیٰ نیوزسروس

بارہ مولہ//محرم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر بارہ مولہ ڈاکٹرسحرش اصغر نے ضلع کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرنے یہاں لازمی انتظامات اور بہم سہولیات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہوں کی انتظامیہ کمیٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیااورانہیں مہیاسہولیات کی جانکاری حاصل کی۔ڈاکٹرسحرش اصغر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ان مقدس ایام کے دوران ان علاقوں میں بجلی اورپینے کے صاف پانی کی بلاخلل سپلائی کویقینی بنائیں ۔انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ مزید ان علاقوں میں گلی کوچوں اور نالیوں کی مرمت کی جائے ۔اس کے علاوہ راشن کی معقول فراہمی کویقینی بنانے کی بھی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے سب ضلع مجسٹریٹوں کو بذات خودامام باڑوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی اور وہاں سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔