سرینگر/حکومت جموں کشمیر نے منگل کو کئی افسران کی تبدیلیاں اور تقرریاں عمل میں لائیں۔
اس سلسلے میں جاری حکمنامے کے مطابق سید سحرش اصغر (آئی اے ایس) کو جموں کشمیر محکمہ انفارمیشن کے ڈائریکٹر کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
سحرش ضلع بڈگام کی ضلع کمشنر تھیں اور اُنہیں گلزار احمد ڈار (کے اے ایس) کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔
سرکاری آرڈر میں بیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔