سرینگر // پیپلز کانفرنس صدر سجاد غنی لون نے پہاڑی طبقے کو ایس ٹی درجہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شیڈول ٹرائب کا درجہ دینا خیرات نہیں بلکہ ان کاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی برادری کا مطالبہ دیرینہ اور جائز مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ایک بہت بڑے طبقے کو زندگی کے دیگر شعبوں میں مراعات سے باہر رکھنا ناقابل فہم ہے اور ایک بڑا پہاڑی طبقہ انتخابی نشستوں کے لیے ریزرویشن کے تناظر میں 9 شیڈول ٹرائب سیٹوں سے الیکشن بھی نہیں لڑ سکتے ہیں۔ سجاد لون نے کہا کہ پچھلی حکومت میں سماجی بہبود کے وزیر کی حیثیت سے انہوں نے پہاڑی برادری کے تئیں ہونے والی نا انصافیوں کو دور کرنے کی تمام تر کوششیں کیں۔ لون نے مزید کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ پچھلی حکومت میں سماجی بہبود کے وزیر کے طور پر پہاڑی طبقہ کے لیے ریزرویشن کا موقع ملا ۔ وہ بل ایک قانون بن گیا، جو ایک یادگار لمحہ تھا اور جو پہاڑی برادری کے تئیں ہونے والی نا انصافیوں کو دور کرنے کا ایک مثبت آغاز تھا ۔
سجاد لون کا پہاڑی طبقے کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ
