سجاد لون نے ناصر اسلم وانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا

نیوز ڈیسک
سری نگر//جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے جمعہ کو سینئر این سی لیڈر ناصر اسلم وانی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

 

پی سی کے ترجمان کے مطابق، لون نے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے ارکان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔

 

 لون کے ساتھ پارٹی کے صدر یاسر ریشی کے پولیٹیکل سکریٹری بھی تھے۔