سجاد لون، عمران انصاری اورزنسکار کا وفد گورنرسے ملاقی

جموں//سابق وزراء اور سابق رُکن اسمبلی سجاد غنی لون اور عمران رضا انصاری نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی معاملات کے بارے میں گورنر کو جانکادی دی۔ انہوں نے ان علاقوں میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے کئی مطالبات گورنر کے سامنے رکھے۔ان مطالبات میں پریہاسپور واٹر سپلائی سکیم منظور کرانا، امام باڑہ کو وسعت دینے ، ہندواڑہ میں آگ متاثرین کو معاوضہ دینا اور سوپور فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے معاملے کو حل کرنا بھی شامل ہے۔پہاڑی طبقے اور سماج کے کمزور طبقوں کے لئے ریزرویشن کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔گورنر نے سجاد لون اور عمران انصاری پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی بہبود کو بڑھاوا دینے کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔ادھر  زنسکار سب ڈویثرن کا ایک وفد ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے کونسلر سٹینزن لکپا کی قیادت میں یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا۔وفد نے گورنر کے سامنے کئی مطالبات رکھے جن میں زنسکار میں اگلے برس منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے لئے اضافی رقومات واگذار بھی کرنا شامل ہے۔ یہ کانفرنس بُدھ مت کے نالندہ روایات کو بحال کرنے کے لئے پہلی مرتبہ لداخ خطے کے زنسکار علاقے میں منعقد کی جارہی ہے۔وفد نے اس سال ضلع میں ماہ جولائی میں منعقد ہونے والے سالانہ مونیسٹک فیسٹویل( کرشا گستار) تہوار میں شرکت کی گورنر کو دعوت دی۔وفد نے زنسکار سب ڈویثرن میں ترقیاتی عمل کو آگے لے جانے کے لئے کئی معاملات اُجاگر کئے جن میں نیمو۔ پدم۔درشا سڑک کی تعمیر، زنسکار اسمبلی حلقے کی حد بندی، زنسکار وادی کو ضلع کا درجہ دینا اور بوتی زبان کو آئین ہند کے 8 ویں شیڈول میں شامل کرانا بھی شامل ہے۔کئی دیگر لوگوں کے علاوہ اس موقعہ پرپھونسوگ تاشی، ایگزیکٹو کونسلر ایل اے ایچ ڈی سی کرگل، سٹینزن جگمت کونسلر ایل اے ایچ ڈی سی کرگل ڈاکٹر لوبزنگ کھتُپ اور ڈاکٹر لوبزنگ تسیتن، کھرسہ مونسٹری کے نمائندے سونم نمگیال سابق سی ای اور پریذیڈنٹ سٹوڈنٹ یونین تنلِس وفد کا حصہ تھے۔