سجاد شاہین دوسری بار نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر منتخب

 بانہال // نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر حاجی سجاد شاہین کو دوسری بار بلا مقابلہ نیشنل کانفرنس ضلع رام بن کا ضلع صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ضلع صدر کے انتخاب نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری پردیپ بالی اور صوبائی سیکریٹری دلشادہ ملک کی نگرانی میں عمل میں لائے گئے جبکہ پورے ضلع سے مندوبین رام بن پہنچے تھے۔ ڈیلی گیٹ ڈاکٹر چمن لال بھگت نے ضلع صدر کے عہدے کیلئے حاجی سجاد شاہین کا نام تجویز کیا اور محمد عارف میر ڈیلی گیٹ نے اس کی تائید اور حمایت کی اور با اتفاق رائے سجاد شاہین کو دوسری بار نیشنل کانفرنس رام بن ضلع کا صدر منتخب کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس اور یوتھ نیشنل کانفرنس ضلع رام بن کے ورکروں ، اکائیوں اور لیڈروں نے شاہین کو دوسری بار بلا مقابلہ بطور ضلع صدر کے انتخاب پر مبارکبادی پیش کی ہے۔