سجادشاہین کا ایم ایل اے پر حلقہ کو فراموش کرنے کا الزام

رام بن //نیشنل کانفرنس لیڈر و ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے حلقہ بانہال کو بنیادی سہولیات جیسے کہ بجلی اور پانی کی ناقص سپلائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔شاہین نے علاقہ کے طویل دورہ کے دوران موضع منگت علاقہ میں لوگوں سے تبادلہ خیال کرکے مقامی علاقہ کو فراموش کرنے پر موجودہ ایم ایل اے کی نکتہ چینی کی۔انہوں نے متعدد علاقوں سراچی، گڈورا، کدجی، ارمداکہ، ہالہ دیہات کا دورہ کرکے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ،جس دوران لوگوں نے سڑکوں کی خستہ حالی کی شکایت کی۔منگت میں ایک پر ہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہین نے مقامی ایم ایل اے پر علاقہ کے دور دراز دیہات کو ترقی کے شعبہ میں فراموش کرنے کا الزام لگایا  اور کہا کہ اسکی وجہ سے حلقہ میں ترقی کی رفتار دھیمی ہو گئی ہے۔اس موقعہ پر کانگریس اور پی ڈی پی کے متعدد کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔نئے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ لوگوں کو احساس ہوا ہے کہ نیشنل کانفرنس ہی واحدایک ایسی پارٹی ہے جو کہ نہ صرف بانہال حلقہ بلکہ تینوں خطوں کے سماجی،سیاسی اور اقتصادی مسائل کا ازالہ کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھڑی،تریگام ،مہو ،پوگل پرستان ،سمڑھ، سرچی، امکوٹ ۔تھاچی ،ہجال، نوگام ،باجمستہ، چکا، ساربنگی ،بنگارا ،کمبلا، فگوو، مالی گڑھ و  دیگرعلاقوں سے بھی بنیادی سہولیات کے فقدان کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ صوبائی نائب چیئر مین او بی سی سیل عبدالجبار حجام ، تحصیل صدر غلام حسن نائیک، بلاک صدور محمد خلیل،سوہیل، ریاض احمد میر، محمد اشرف نائیک، آفس سیکرٹری عبدالغنی وانی، بلاک نائب صدور محمد انور نائیک ، محمد شفیع، بلاک سیکرٹری فاروق احمد گوتھ، صوبائی یوتھ  نائب یوتھ نائب صدر طارق احمد ڈار، یوتھ بلاک صدر شبیر احمد نائیک ، یوتھ ضلع سیکرٹری مشرف احمد نائیک ،حلقہ صدر محمد رمضان وانی کے علاوہ محمد شریف اور نثار احمد نے بھی اجتماع سے خطاب کیا ۔