ست شرما کا جموں ویسٹ کے تالاب تلو علاقوں کا دورہ

 جموں // وارڈنمبر 17میں لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا جائزہ لینے کے غرض سے سابق ممبر اسمبلی ست شرما نے اتوار کے روز یہاں جموں ویسٹ کے تالاب تلو علاقوںکا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انکے ہمراہ وارڈ نمبر17 کی کارپوریٹر ندھی مگوترہ ، وارڈ نمبر  18 کے کارپوریٹر دنیش گپتا،سابق کارپوریٹر بلوان سنگھ اور دیگر سماجیو سیاسی کارکناں بھی تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ست شرما نے کہا کہ انکا وارڈ کا طویل دورہ کرنے کا مقصدعلاقہ کے بنیادی مسائل کی جانکاری لینا تھا ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ جے ایم سی افسر سے وارڈ میں باقاعدگی سے صفائی کرمچاری کو تعینات کیا جائے،تاکہ وارڈ کے گرد و نواح میں صفائی قائم رہے۔اس موقعہ پر انہوں نے لوگوں کی شکایات کا بھی جائزہ لیا ۔انہوںے گورو روی داس مندر میں بھی حاضری دی جہاں پر مقامی لوگوں نے ایک بھنڈارہ اکا ہتمام کیا تھا۔س موقعہ پر انہوںنے کہا کہ گورو روی داس مندر میں ایک کیمونٹی ہال کو منظوری دی گئی ہے ،جس پر کام ضابطہ خلاق ختم ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا،جس سے مقامی آبادی کو سہولیت ہوگی۔دنیش گپتا اور ندھی مگوترہ نے بھی علاقہ کی ترقیاتی کاموں پر اپنی توجہ مرکوز کی ۔ ضلع جنرل سیکرٹری بی جے پی سنجیو شرما ، کمتا بابابجی، وجے سلاتھیہ، اونکار سنگھ بوس، تلک راج ،امن کمار، گورو کمار، رتویک سنگھ ،جوگیندر، منوہر اور متعدد لیڈران بھ اس موقعہ پر موجود تھے۔