ست شرما نے جسمانی طور ناخیزشخض کوسکوٹی فراہم کی

جموں //جسمانی طور ناخیز افراد کو مدد کرنے کے مقصد سے سابقہ ایم ایل اے جموں ائیسٹ ست شرما نے حلقہ کے ایک ناخیز شخض کو سکوٹی فراہم کی، جس کی قیمت سابقہ ایم ایل سے نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ ز سے اپنی مدت کے دوران ادا کی ہے،جسے پہلے ہی منظور کیا گیا تھا ۔اگرچہ محکمہ سوشل ویلفئیرنے استفادہ حاصل کرنے والے کے ساتھ رابطہ کیا تھا لیکن اسنے سابقہ ایم ایل اے کے ہاتھوں سے ہی سکوٹی لینے کا فیصلہ کیا۔استفادہ حاصل کرنے والا شخض سنیل کمار وارڈ نمبر 25 ،ریہاڑی کالونی کا باشندہ ہے۔لوگوں کی ایک بھاری تعدا د  بشمول ضلع صدر ایودھیا گپتا،کارپوریٹر اور چیرمین جیت انگرال، کارپوریٹر وارڈ نمبر9  سنیت رینہ وعلاقہ کے متعدد لوگوں کی موجودگی میں ست شرما نے سنیل کمار کو سکوٹی کی چابیاں سونپی ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںست شرما نے کہا کہ ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ وہ بھی ہمارے سماج کا یک حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں حادثات کی وجہ سے انہیں چلنے کی طاقت کھو جاتی ہے ،اسے مد نظر رکھ کر اس شخض کو دو پہیہ فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا ،تاکہ وہ کیں بھی بغیر کسی پریشانی کے پہنچ سکے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کی سراہنا بھی کی کیونکہ محکمہ کے پاس ناخیز افراد کی بھلائی کیلئے متعدد سکیمیں ہیں،جس کے تحت جموں ویسٹ کے ناخیز افراد کو محکمہ نے  راحت فراہم کی ہے۔استفادہ حاصل کرنے والے اور علاقہ کے باشندوں نے بھی سابقہ ایم ایل اے کی اس معاونت کی پہل کی ستائش کی ۔وجے شرما ، منیش کھجوریہ، سنجیو شرما ، اروشی گپتا، دیپک کمار، اوناکر سنگھ بوس ، اندر جیت ساہنی ،سدیش کماری، وکاس بالی، انیل انگرال، رمیش کمار، راجن بھان ، منگل سنگھ کٹو، سنجیو ووہرہ، کلدیپ مہاجن و متعدد دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔