ستارا مہاراشٹر میں ٹرک پلٹ گئی

ممبئی// مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے قریب منگل کی صبح تیز رفتار ٹرک کے پلٹ جانے کی وجہ سے 17 مزدور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پنے کی طرف جا رہا مزدوروں سے بھرا یہ ٹرک ممبئی – بنگلورو ہائی وے پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کی غفلت سے توازن کھو جانے سے ٹرک بیریگیٹ سے ٹکرا کر پلٹ گیا۔ حادثے میں17 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 15 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ستارا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ پاٹل نے بتایا کہ حادثہ تقریبا 4:30 بجے کے آس پاس ہوا ہے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کی آنکھ لگنے کی وجہ سے وہ توازن کھو بیٹھا۔ پولیس اب بھی حادثے کے حقیقی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اندیشہ یہی جتایا جا رہا ہے کہ نیند کی وجہ سے ہی ٹرک ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور ٹرک حادثہ کا شکار ہو گیا۔واقعہ کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔