سب ڈویژن مینڈھر میںپانی کی ہاہاکار جل جیون مشن کے تحت ہورہے کاموں میں بے قاعدگی کا الزام

جاوید اقبال

مینڈھر/ / سب ڈویژن مینڈھر کے لوگوں نے جل جیون مشن سکیم کے تحت مینڈھرمیں چل رہے کاموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ آرڈر ہے کہ ہر گھر میں پانی دیا جائےلیکن متعلقہ ٹھیکدار یا متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کے گھروں تک لائن لگائی جا رہی ہیں اور عام لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پانی کی لائن زمین کے اوپر لگائی جا رہی ہیں اور ابھی تک کئی ٹینک ہیں جن کا کام شرع ہی نہیں کیا گیا صرف جرنل لائن کی پائپ لگائی جا رہی ہیں اور سرکار کے فنڈ ہڑپ کیے جا رہے ہیں جن کی انکوائری ہونی چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ کئی جگہوں پر لوہے کی پائپ کی جگہ پلاسٹک کی پائپ لگائی جا رہی ہیں لیکن متعلقہ ٹھیکیدار کو يا افسران کو کوئی نہیں پوچھتا اور سب ڈویژن مینڈھرکے لوگ پانی کی بوند بوند کےلیے ترس رہےہیں کیونکہ زیادہ تر پانی کی پرانی سکیم بند ہو چکی ہیں اور زمینی سطح پر ملازمین کام نہیں کر رہے ہیں ۔لوگوںنے جل جیون مشن سکیم کے تحت چل رہے کاموں کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔