سب ڈویژن درماڑی کے لوگ کا لینچہ پل بننے کے منتظر

 مہور//سب ڈویژن درماڑی کا پرانہ جندر لینچہ پل جو محکمہ بلاک نے 2017 میں ہاتھ میں لیا تھا لیکن نا معلوم وجوہات کے بنا پر پل ابھی تک  تعمیر نہیں ہوسکا جس کے باعث لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کوبتایا کہ 2017 میں محکمہ بلاک کی طرف سے پرانا جندر لینچہ نالے پر پل کا کام منظور ہوا تھاجس پر محکمہ کی طرف سے کچھ کام بھی ہوا لیکن نا معلوم وجوہات پر محکمہ نے اس پل پر جاری کام روک دیا۔لوگوں کے مطابق اس پل کیلئے 4لاکھ 58ہزار کا کام منظور ہوا تھا ۔ مقامی لوگ یہ نالہ عبور کر کے ہاڑیوالہ ، درماڑی ، تھورو وغیرہ جاتے ہیں۔لیکن بارشوں کے دوران لوگ اپنی زندگی سے کھیل کر یہ نالہ عبور کرتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے اگرچہ حکومت کروڑوں روپے ان پچھڑے علاقوں کے لوگوں کی سہولیات کیلئے منظور کرتی ہے پھر ان لوگوں کے ساتھ ناانصافی کیوں۔مقامی لوگوں نے محکمہ بلاک کے اعلیٰ افسران سے مانگ کی ہے اس مسئلے کی فوری طور تحقیقات کی جائے ورنہ وہ سڑکوں پر اترنے میں مجبور ہو جائیں گے۔