سب ڈویژن بانہال میں تعلیمی بیداری پر پروگرام منعقد

محمد تسکین
بانہال // سب ڈویژن بانہال اور تحصیل کھڑی کے دور دراز علاقہ منگت کے سرکاری ہائی سکول میں مقامی رضاکار تنظیم عوامی راحت فورم منگت نے صدر محمد یوسف لون کی صدارت ایک تعلیمی بیداری پروگرام منعقد کیا اور اس موقع پر فورم کے اغراض و مقاصد پیش کئے گئے اور پہلی نشت میں ہائر سیکنڈری سکول مہو ،  ہائی سکول منگت ، مڈل سکول کڑجی ، مڈل سکول بجناڑی ،  چستی پبلک سکول مہو ،  مدرسہ احیا العلوم منگت اور دارلعلوم محمدیہ ہرگام منگت  کے بچوں اور اساتذہ کرام کو بہترین کارکرگی کیلئے حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں توصیفی اسناد سے نوازہ گیا۔ اس کے علاوہ متذکر بالا سکولوں کے طلبا اور طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اور انہیں بھی اعزازات سے نوازہ گیا ۔ اس موقع پر سکولی بچوں نے مقامی سماجی کارکن اور ادیب گل محمد جان کے لکھے تعلیمی ترانوں  سے پروگرام کو چار چاند لگائے گئے اور لوگوں کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر سامعین اور بچوں کو تعلیم کی آفادیت اور فوائید سے روشناس کرایا گیا اوروالدین کو اپنے بچوں کی تعلیم کے تئیں باخبر رہنے کی تلقین کی گئی ۔ عوامی راحت فورم منگت کے اس تعلیمی بیداری پروگرام میں سال 2022 کے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں مہو منگت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے پر انہیں انعامات اور ایوارڈوں سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر پروگرام میں شامل ہونے والے بچوں کو بھی انعامات اسناد اور ایوارڈوں سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی لکچرار نظیر احمد نائیک اور لکچرار ارشاد احمد نائیک کوان کی ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کیلئے ایوارڈ سے نوازاہ گیا۔