سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار میں آکسیجن سہولیات | 500لیٹر صلاحیت کا پلانٹ قائم

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقہ کرناہ میں قائم سب ضلع ہسپتال میں 5سو لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت والے جنریشن آکسیجن پلانٹ کو چالو کیا گیا جس کے بعد مقامی لوگو ں نے را حت کی سانس لی ۔ آکسیجن پلانٹ میں 5سو لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔محکمہ صحت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 4ماہ قبل سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار میں آکسیجن پلانٹ کو نصب کیا گیا لیکن ابھی تک ا س کو چالو نہیں کیا تھا تاہم منگل کے روز کو وڈ کی تیسری لہر میں 5سو لیٹر فی منٹ کی صلاحیت کے نئے نصب شدہ آکسیجن جنریشن پلانٹ کو چالو کیا ۔ٹنگڈار میں صحت کی دیکھ بال خاص کر کو ڈ جیسی مہلک بیماری کے بعد آکسیجن سہولیات کی مانگ بڑھ گئی تھی اور اس سلسلہ کے تحت مذکورہ ہسپتال میں5سو لیٹر فی منٹ کی صلاحیت کا آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کیا گیا اور اس کا بنیادی مقصد کسی بھی ایمر جنسی کے دوران مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بھاری برف باری کے دوران جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑ جاتی تھی انہیں سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا تھا لیکن آکسیجن پلانٹ نصب کر کے جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑ جائے انہیں سہولت ہو گی ۔اس دوران ضلع میں اپنی نوعیت کا یہ تیسرا آکسیجن جنریشن پلانٹ ہے ۔اس سے قبل سب ضلع ہسپتال میں 3000لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پلانٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ سب ضلع سوگام میں بھی اس قسم کی سہولیات دستیاب ہے ۔