سرنکوٹ// سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں و تیمار داروں کو شدید مشکلات در پیش ہیں لیکن محکمہ صحت کیساتھ ساتھ بجلی شعبہ کے ملازمین و آفیسران لاپرواہی کا شکار ہو گئے ہیں ۔تیمار داروں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں نہ تو بجلی کا کوئی معقول بندوبست کیا گیا ہے اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے نصب کر دہ جنریٹر چل رہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ مریضوں کو گھپ اندھیر ے میں رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگوں کی جانب سے موبائل فونز کی بیٹریاں یا موم بتیاں جلائی جاتی ہیں تاہم انتظامیہ سے رجوع کرنے کے باوجود بھی کوئی معیاری بندوبست نہیں کیا گیا ہے ۔مریضوں و تیمار داروں کیساتھ ساتھ عام لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں بجلی کا بندوبست کروانے کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔
سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ کی بجلی سپلائی میں خلل
