سب سے زیادہ آمدنی والے 10کھلاڑی کون؟

لندن/دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ جس میں باکسرفلائیڈ مے ویدر ٹاپ پر ہیں جبکہ میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فوربس فہرست میں ٹاپ 10میں 4فٹبالرز شامل ہیں۔ امیر کھلاڑیوں میں باکسرفلائیڈ مے ویدرکی پہلی پوزیشن، میسی اور رونالڈو کی دوسری اور تیسری پوزیشن ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امیرکھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی خاتون شامل نہیں۔فہرست کے مطابق ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں فلائیڈ مے ویدر کی آمدنی 285 ملین، لیونل میسی 111ملین، کرسٹیانو رونالڈو 108ملین ، کونر مک گریگر 99ملین، نیمار 90 ملین، لی بورن جیمز 85.5 ملین، راجر فیڈرر 77.2ملین، اسٹیفن کری 76.9 ملین، میٹ ریان 67.3 ملین جبکہ میتھیو اسٹیفورڈ 59.5 ملین ڈالر ہے۔