مینڈھر//مینڈھر کے سب سنٹر جگال بھاٹی دھارکی عمارت کسی سائن بورڈ کے بغیر ہے اور اس عمار ت کو دیکھ کر یہ پتہ نہیں چل سکتاکہ یہ کوئی طبی مرکز ہے ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ اس بلڈنگ کے دو کمرے ہیں جوعموماًبند رہتے ہیں۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ اس عمارت کا پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ کس محکمہ کے پاس ہے کیونکہ اس کے باہر کوئی سائن بورڈ ہی نہیں لگایاگیا۔رابطہ کرنے پر بلاک میڈیکل افسر مینڈھر نے بتایاکہ بورڈ آویزاں تھا جو گرگیاہوتا اور وہ اس حوالے سے معلوم کریں گے ۔
سب سنٹر جگال بھاٹیدھار بغیر سائن بورڈکے
