سب رجسٹرارسوپور کواضافی چارج تفویض

سرینگر// انتظامیہ نے سب راجسٹرار سوپور طارق احمد ریشی کو میونسپل کونسل سوپور کے چیف ایگزیکٹو افسر کا چارج تفویض کیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے بدھ کو جاری آرڈر میں کہا گیاہے کہ جموں کشمیر انتظامی سروس افسر اور سب رجسٹرار سوپور طارق احمد ریشی کو  اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تاحکم ثانی میونسپل کونسل سوپور کے چیف ایگزیکٹو افسر کے اختیارات تفویض کئے جاتے ہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد گنائی کو اضافی چارج سے فارغ کیا جاتا ہے۔