سب جج و لیگل سروس اتھارٹی نے آکسیجن کنسٹریٹر تقسیم کئے

سرنکوٹ//سب جج اور لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے پنچایت مڈل سنئی میں قائم کر دہ کووڈ کئیر سنٹر میں آکسیجن کنسٹریٹر تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ چوہدری ذوالفقار متعلقہ سرپنچ سید واحید حسین شاہ سبکدوش زونل ایجوکیشن آفیسر مذکور حسین شاہ ماسٹر شجاعت کاظمی کے علاوہ پنچایت کے پنچ و دیگران بھی موجود تھے ۔ بی ایم او سرنکوٹ نے بھی اس سلسلے میں لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غلط افوائیں سر گرم ہیں تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ افوائیوں پر دھیاں نہ دیں اور کووڈ کے سلسلہ میں ویکسین و دیگر علاج معالجہ کی جانب دھیاں دیں ۔ انھوں نے لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کے سکریٹری کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک بہت اچھی پہل کی اس آکسیجن کنسٹریٹر سے سنئی کے مکینوں کو سہولیات میسر ہو نگی ۔لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کے سیکریٹری سید وجاہت حسین کاظمی نے کہا کہ ضلع پونچھ کے لئے ان کی کوشش سے تین آکسیجن کنسٹریٹردیئے گئے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کو سنجیدگی کیساتھ لیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کیاجاسکے ۔