بارہمولہ//فیاض بخاری// لاک ڈاؤن کے وقت ضرورتمندوں کی مدد کیلئے پولیس تھانہ شیری بارہمولہ میں تعینات اے ایس آئی کلونت سنگھ بالی نے سنیچر کو نارواو بارہمولہ کے کئی دیہات میںغرباء کو ذاتی طور پر راشن اور کھانے کی اشیاء کوتقسیم کیا ۔ انہوں نے اس وبائی حالت میں شیری ، شالٹینگ ، گانٹہ مولہ ، زوگیار کے 20 غریب کنبوں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں ۔ادھر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم اور کلونت سنگھ بالی کی اس کارروائی کو سراہا۔
سب انسپکٹرشیری تھانہ نے غرباء میں غذائی اجناس کوتقسیم کیا
