جموں//حکومت نے کووڈ۔19وبا ء کے پیش نظر جموںوکشمیر کے 57,648 درماندہ شہریوں کو ابتک بذریعہ لکھن پور واپس لایا ہے۔ اس کے علاوہ جموں اور اودھمپور ریلوے سٹیشنوں پر 12,706 لوگ بھی بذریعہ خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے واپس لائے گئے ۔ 2782 اَفراد 17؍مئی سے 18؍مئی کے دوران براستہ لکھن پور یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ 850مسافر آج پانچویں کووڈ۔ خصوصی ٹرین میں جموں پہنچے اور 400 مسافر تامل ناڈو سے اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔اب تک 4,618 درماندہ مسافروں کو لے کر پانچ ریل گاڑیاں جموں پہنچی ہیںجبکہ 9خصوصی ریل گاڑیوں میں 8,088مسافر اودھمپور پہنچے۔سرکاری بیان کے مطابق 57,648 براستہ لکھن پور واپس آنے والوں میں پنجاب سے 12734 ، ہماچل پردیش سے 19308 ، آندھرا پردیش سے 21 ، دہلی سے 5370 ، گجرات سے 1205 ، راجستھان سے 2147 ، ہریانہ سے 3428 چھتیس گڈھ سے 110، اتراکھنڈ سے 2955 ، مہاراشٹر سے 462 ، اترپردیش سے 3719 ، اڑیسہ سے 42 ، آسام سے 100 اور مدھیہ پردیش سے 892 ، دہرادون سے 88 ، چندی گڑھ سے 865 ، تلنگانہ سے 635 ، کرناٹک سے 7 ، چنئی سے 32 ، بہار سے 236 ، مغربی بنگال سے 19 ، جھارکھنڈ سے 26 اور دیگر ریاستوں اور یوٹیز سے واپس جموںوکشمیر میں 18؍ مئی 2020 کی صبح تک واپس لائے گئے ۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے نوڈل آفیسر کی تازہ رپورٹ کے مطابق حکومت نے کرناٹک میں درماندہ جموںوکشمیر کے شہریوں ے لئے کووِڈخصوصی ریل گاڑی کا آج انتظام کیا جبکہ مدھیہ پردیش کے لئے جموں وکشمیر کے شہریوں کو لے کر ریل گاڑی آج صبح وہاں سے روانہ ہوگی اورتلنگانہ ، آندھرا پردیش ، یوپی مراد آباد کی ریل گاڑیاں یوٹی کے مسافروں کو لے کر شام کو روانہ ہوں گی۔ اسی طرح مہاراشٹرا ، کیرالا، گجرات او رراجستھان سے لوگوں کو لانے کیلئے ریل گاڑی خدمات کا انتظام حتمی مرحلے میں ہے جبکہ شمال مشرق ریاستوں میں یہ عمل جاری ہے اور اس کے علاوہ جموںوکشمیر سے ملک کے مختلف حصوں کے لئے ریل سروس 19؍ مئی 2020ء سے شروع کی جارہی ہے۔