سبکدو ش پنچایت انسپکٹر محمد رزاق کا انتقال

مینڈھر //مینڈھر کے نکہ منجہاڑی گائوں کے رہائشی سبکدوش پنچایت انسپکٹر محمد رزاق 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔اہل خانہ نے بتایا کہ مرحوم معمولی صحت خراب ہونے کے بعد اچانک وفات پاگئے ۔ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں نکہ میں ادا کی گئی جہاں پر پُر نم آنکھوں کیساتھ مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم کی وفات پر سابقہ وزیر نثار احمد خان ،مرتضی احمد خان ،محمد رشید قریشی ،رحیم داد ،اخلاق خان ،پروین سرور خان ،محمد معروف ایڈوکیٹ ،ندیم احمد خان ،محمد عظم فانی ،طلعت سرور خان ،جاوید گلشن ،ماسٹر عنایت اللہ خان ،چوہدری ولی داد ،ڈی ڈی سی ممبر مسرت جبین ،باجی محمد فاروق ،انجینئر واجد بشیر ،عمران چوہدری ،بی ڈی سی ممبر امان اللہ چوہدری ،طاہرہ جبین ،شمیم اختر ،سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک ،پی ڈی پی زونل صدر خرشید احمد خان،ایڈوکیٹ محمود خان،ظہیر خان یوتھ لیڈر ،حاجی گلسید خان ،حاجی محمد عظم ساگر ،وسیم احمد خان ،رشید خان پٹھان کے علاوہ کئی سیاسی و سماجی شخصیاتنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔