ساگر کا غوثیہ ہسپتال خانیارکا دورہ

  سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر(ایم ایل اے خانیار) نے غوثیہ ہسپتال کا دورہ کیا اوروہاں بیماروں کو بہم پہنچائی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور تیمارداوں کے ساتھ براہ راست بات کی اور اُن سے ہسپتال کی بہتری کیلئے مشورے طلب کئے اور ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ساگر نے اس موقعے پر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو تاکید کی کہ وہ مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ اور دیگر سہولیات ہر وقت میسر رکھیں اور ہسپتال کی طرف سے میسر رکھی جانے والی مفت ادویات کی سپلائی کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس موقعے پر ہسپتال میں مختلف طبی ساز و سامان جن میں، Digital Computer Radio Graphy، Maryland Instrument for Laparoscopy and gallbladder، Grasper instrument for laparoscopy،A-Stand Kertometer for eye purposeاور Coagulometer شامل ہے ،کیلئے 20لاکھ روپے وگذار کئے۔