ساگر کا دورہ شہر خاص

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگرنے کل شہر خاص کے درجنوں علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کی اور ساتھ ہی تعمیر و ترقی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے ریشی محلہ، بڈو محلہ، ڈار محلہ، چچہ محلہ کے علاوہ مختلف علاقوں میں لوگوں کے ساتھ براہ راست بات کی ۔ لوگوں نے جگہ جگہ پر سڑکوں کی خستہ حالی، راشن اور پانی کی قلت کے بارے میں شکایات کی ۔انہوں نے موقعے پر متعلقہ حکام کے ساتھ معاملات اُٹھا کر ان کا سدباب کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کئی علاقوں میں ، جہاں پانی کی قلت تھی، میں پائپیں بچھانے کے کام کی بذات خود نگرانی کی۔