ساگرہ منکوٹ میں وسیم رضوی کیخلاف احتجاج

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے سرحدی تحصیل منکوٹ کے ساگرہ گائوں میں انجمن تحفظ شریعت کے بینر تلے بڑی تعداد میں لوگوں نے وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے پتلے نذر آتش کئے۔ اس دوران خطاب کرنے والوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی جیسے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاکر اس کو پھانسی کے تختے پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے زوردار نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مذہب کے خیر خواہ نہیں بلکہ سماج کو تقسیم کرنے کیلئے کوشاں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے اور فوری طور مرکزی حکومت وسیم رضوی کے خلاف کاراوئی کرے کیوں کہ وسیم رضوی جیسے گستاخ کی مجال نہیں کہ وہ قرآن پاک پر سوال اٹھائے لہٰذا وسیم رضوی کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔