ساوجیاں سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد

عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گگڑیاں سے لاپتہ ہوئی خاتون کی لاش کو پولیس نے جمعرات کو ناریاں ساوجیاں سے برآمد کیا ہے۔ پولیس ذرایع کے مطابق بدھ کو ساوجیاں کے گگڑیاں چھول علاقہ سے تعلق رکھنے والی فریدہ بیگم زوجہ معراج دین نامی خاتون اپنے گھر سے لکڑیاں لانے کیلئے نزدیکی جنگل میں گئی تھی جو بعد ازاں گھر واپس نہیں آئی تھی۔ ذرایع کے مطابق خاتون کی تلاش گزشتہ دو روز سے جاری تھی اور تلاش کے دوران اس کی نعش ساوجیاں کے ہی ناریاں علاقہ کے ایک نالے سے بر آمد کی گئی لاش کو قانونی لوازمات کے لئے پی ایچ سی ساوجیاں لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے لاش کو آخری رسومات کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا اس حوالے پولیس پوسٹ ساوجیاں کے انچارج ایس آئی کارتک رینہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بدھ کو یہ خاتون اپنے گھر سے جنگل میں لکڑیاں لینے کیلئے گئی تھی اور ادھر سے واپسی پر راستے میں پھسلن کے کی وجہ سے وہ دریا برد ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو پورا دن اس کے گھر والے اس کا گھر واپسی کا انتظار کرتے رہے جب شام گئے وہ گھر نہ پہنچی تو انہوں نے خاتون کی تلاش شروع کر کے چوکی پولیس میں بھی رپوٹ درج کروائی ۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو تلاش کے دوران پولیس نے دریا سے خاتون کی نعش بر آمد کی ان کا کہنا تھا کہ قانونی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔