سرینگر / عظمیٰ نیوز سروس/کرسو راج باغ میں بدھ کی شام ایک نوعمر لڑکے کو اچانک سانپ نے ٹانگ میں ڈس لیا ۔مذکورہ لڑکے کو فوری طور سکمزمنتقل کیاگیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔یہ واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب 14سالہ امان نوازاپنے والد کی گاڑی سے کچھ سامان اُتارہاتھاکہ وہ اچانک درد سے چیخ اٹھا۔ اس کے اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے سانپ کے کاٹنے کی تصدیق کی۔سانپ نے لڑکے کو ٹانگ پر ڈس لیا تھا اور ڈاکٹروں نے فوری طور پرعلاج شروع کیا۔ اس کی حالت مستحکم ہے۔کشمیر میں خاص طور پر سرینگر جیسے شہری علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات بہت کم ملتے ہیں۔