سانپ کھانے والا شخص گرفتار

نئی دہلی // تامل ناڈو میں سانپ کو زندہ کھانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  ایک ویڈیو میں ضلع مادھورائی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ کسان کو سانپ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ شخص نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس سانپ کھانے سے کورونا وائرس انسان کو نہیں لگتا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں آیا اور اس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس پر 7 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔