سانحہ گائو کدل کے خلاف سیول لائنز میں ہڑتال کی اپیل : ہلال وار

سرینگر//پیپلز پولیٹکل پارٹی چیئرمین انجینئر ہلا ل وار نے سانحہ گائو کدل کی یاد میں عوام سے 21جنوری کو سیول لائنز میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سانحہ گائو کدل نے ایک منصوبہ بند پروگرام کے تحت وادی سے کشمیری پنڈتوں کے انخلا کی راہ ہموار کی۔ انہوںنے سانحہ گائو کدل کو وادی کشمیر میں پہلے قتل عام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے ریاست میں عسکری جدوجہد کے آغاز کے ساتھ ہی یہاں خونین کھیل کھیلا تاکہ ریاستی عوام کو اپنے بنیادی اور پیدائشی حق ’حق خودارادیت‘ سے دور کیا جاسکے۔کے این ایس