سانحہ گائوکدل کشمیر کی تاریخ کا سیاہ باب:پیپلز لیگ

سرینگر//پیپلز لیگ نے سانحہ گائوکدل کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ آج تک کوئی کشمیری نہیں بھو ل سکا ہے۔لیگ چیئرمین بشیر احمد طوطا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے افراد کے ورثا کو آج تک انصاف نہیں مل سکاجو انتہائی افسوس کی بات ہے۔انہوںنے عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں مدد کریں۔