جموں //کرشی وگیان کیندر سانبہ کی طرف سے سکاسٹ یونیورسٹی جموں کے اشتراک سے’ فلوریکلچراوپن ‘کے عنوان سے 35روزہ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا گیا ۔ضلع ہیڈ کوارٹر سانبہ میں منعقدہ شدہ پروگرام میں ضلع کے مختلف علا قوں سے 20سے زائد اراکین نے شرکت کی ۔گور نمنٹ آف انڈ یا کی جانب سے ایگریکلچرل سکل کونسل آف انڈیا کے زیر تحت شروع کئے گئے پروگرام میں سکاسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے شرکت کر کے کسانوں کو مذکورہ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔مذکورہ تربیتی پروگرام کے دوران کرشی وگیان کیندر کے سنیئر پروفیسر ڈاکٹر ونود گپتا نے علاقہ میں فلوریکلچر کی اہمیت اور مذکورہ پروگرام کے بارے میں بیدار کیا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع سانبہ میں کئی طرح کے پھولوں کی کا شتکاری نوجوانوں بطور روز گار بھی شروع کر سکتے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں کو بھی شروع کیا گیا ہے ۔
سانبہ میں 35روزہ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع
