سانبہ میں پکڑا گیا پاکستانی کچھ گھنٹوں بعد وطن واپس روانہ

نیوز ڈیسک

جموں//ایک پاکستانی شہری، جسے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ ہندوستان کی جانب جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کی گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ہی اسے واپس بھیج دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ پاکستان کے رنگور گاؤں کے رہنے والے شہزاد کو منگل کے روز گرفتار کیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان آئی بی کے رام گڑھ سیکٹر میں فلیگ میٹنگ میں واپس بھیج دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ شخص ذہنی طور پر معذور پایا گیا۔