سانبہ میں غیر قانونی تعمیر ات مسمار

سانبہ //ضلع سانبہ میں تحصیلدار گگوال نے’ اپنی منڈی تپیال‘ علاقہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے کئی گئی غیر قانونی تعمیر ات کو مسمار کر دیا گیا ۔اس سلسلہ میں بولتے ہوئے مقامی تحصیلدار نے مقامی لوگوں کی جانب سے درج کروائی گئی ایک شکایت کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران مذکورہ منڈی میں تعمیر کئے گئے شیڈوں کو مسمار کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تپیال میں ’اپنی منڈی ‘محکمہ باغبانی کی جانب سے صرف کسانوں کیلئے رکھی گئی ہے تاکہ اس جگہ سے وہ اپنے فصلوں اور میوہ جات کو فروخت کر سکیں تاہم کچھ افراد نے اس جگہ پر قبضہ کر نے کی کوشش کی جس کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ اے جی ایم او سانبہ اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔