سانبہ میں طبی کیمپ کا اہتمام

سانبہ //فوج نے ضلع سانبہ میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے طبی کیمپ کا اہتمام کیا جس کے دوران مریضوں کا طبی معائینہ کیا گیا ۔ملانی گوجر ڈھیرہ میں لگائے گئے اس طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹر وں کی ایک ماہر ٹیم نے مریضوں کو سہولیات فراہم کیں۔اس طبی کیمپ کے دوران 800سے زائد مریضوں کا کے دانتوں کا معائینہ کرنے کے علا وہ دیگر بیماریوں کے سلسلہ میں احتیاطی تدیبروں کے بارے میں بتایا ۔مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے میں رول ادا کرتے رہے گے ۔