جموں//بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد کے سانبہ سیکٹر میں ایک مبینہ پاکستانی درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پیر کی صبح نو بجکر45 منٹ پر بی ایس ایف نے کٹھوعہ کے سانبہ سیکٹر میں چک فقیرا چوکی کے نزدیک ایک پاکستانی درانداز کو بھارتی حدود کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا۔ اہلکاروں کی مسلسل وارننگ کے باوجود پاکستانی درانداز بھارتی حدود کی جانب پیش قدمی کرتا رہا جس کے بعد اہلکاروں کو مجبوراً گولیاں چلانی پڑیں اور وہ ہلاک ہو گیا۔
سانبہ سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک
