سانبہ جموں میں پراسرار دھماکہ|| 2خواتین سمیت 3افراد زخمی زنگ آلود گولے اچانک پھٹ گئے:پولیس

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//سانبہ ضلع کے ویرپور کے کھارا میدان علاقے میں پیر کو ایک پراسرار دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی سانبہ ونے کمار شرما نے بتایا کہ علاقے میں پراسرار دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی جموں ریفر کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ کچھ پرانے زنگ آلود گولے کیچڑ والی جگہ پر پڑے تھے جو پھٹ گئے اور اس کی وجہ سے کچھ افراد کو چوٹیں آئیں۔ افسر نے مزید کہا کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔