سانبہ، آر ایس پورہ میں کسان کلیان کاریہ شالا کا افتتاح

 جموں //وزیراعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آر ایس پورہ میں گرام سوراج ابھیان کے تحت محکمہ زراعت کی طرف سے منعقد کئے گئے کسان کلیان کاریہ شالا کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ کسانوں کی سالانہ آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے مختلف قسم کے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔صحت عامہ ،آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری ، ایم ایل اے آر ایس پورہ ڈاکٹر گگن بھگت ، ڈاکٹر پی کے شرما ، وائس چانسلر سکاسٹ جمو ں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر ایکسٹنشن سکاسٹ جموں ، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں اور آر ایس پورہ کے باسمتی اُگانے والوں کی ایسو سی ایشن کے صدر نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مزید کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیںکسانوں کے مختلف بہبودی کے پروگراموںاور سکیموں کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت میں پیداوار اور آمدنی دونوں معاملات ترجیحات میں شامل ہونے چاہئیے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا سال 2022ء تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا مصمم ارادہ ہے۔ دریں اثناء ممبر پارلیمنٹ جُگل کشو رشرما نے سانبہ سونکھاہ میں منعقدہ گرام سوراج ابھیان کے تحت کسان کلیان کاریہ شالا کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ایم ایل اے وجے پور چندر پرکاش گنگابھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جُگل کشور نے کہا کہ ایسے ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد کسانوں کو زرعی سیکٹر میں پیداوار بڑھانے اور فصل کو مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نئے تکنیکی سہولیات سے واقف کرانا ہے۔انہوں نے زرعی محکمہ سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ میلوں کا اہتمام کریں تاکہ مختلف علاقوں میں رہائش پذیر کسان اس پروگرام سے مستفید ہوں ۔ جُگل کشور نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام کسانوں کے سماجی و اقتصادی بہتری لانے میں کار آمد ثابت ہوگا۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ اپنے فصل کو وزیر اعظم فصل بیمہ یوجنا کے تحت انشورکروائیںتاکہ کسی بھی آفاتِ سماوی کے موقعہ پر کسانوں کو فصل کے نقصان ہونے پر انہیں معاوضہ حاصل ہو ۔ایم ایل اے وجے پور نے کسانوں سے کہا کہ وہ زرعی سیکٹر میں نئی تکنیک اپنا کر اپنے فصل کی پیداوار بڑھائیں اور مارکیٹ کی مانگ کے مطابق فصل اُگائیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اُن کی سماجی اور اقتصادی حالات بہتر بنانے کے لئے وعدہ بند ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور حکومت کی طرف سے چلائے جارہی مختلف بہبودی اور ترقیاتی سکیموں کا خلاصہ پیش کیا۔ایس ایس پی سانبہ ، اے سی ڈی سانبہ ، چیف ایگریکلچر آفیسر اور زرعی سائنس داں اس موقعہ پر موجود تھے۔