سامون نے زنانہ پولی ٹیکنک جموں میں ورکشاپ کا سنگ بنیاد رکھا

 جموں// محکمہ ہنر مندی کے فروغ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی ٹیکنک فار ویمن جموں میں  3.31 کروڑروپے کے تخمینہ خرچ سے ورکشاپ بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈاکٹر سامون نے کالج میں جاری کئی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور افسران سے اب تک کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان اہم کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پیش رفت کی رفتار کو تیز کریں۔پرنسپل سکریٹری نے ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار کی موجودگی میں کیریئر کونسلنگ اور جاب پلیسمنٹ میلے کا بھی افتتاح کیا۔پرنسپل گورنمنٹ پولی ٹیکنیک فار وومن جموں، نیلنجنا مانوتی نے بتایا کہ تقریباً 18 کمپنیاں اور مقامی فرمیں اس جاب پلیسمنٹ میلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آج کی تقریب کے لیے ادارے کی جانب سے 350 سے زائد امیدواروں کو رجسٹر کیا گیا تھا۔دریں اثنا، ڈاکٹر سامون نے ادارے کا پہلا نیوز لیٹر (INSightT) جاری کیا۔ انہوں نے آئی آر جی کے طلباء میں اسناد تقسیم کرنے اور نئے داخل ہونے والے طلباء￿  سے بات چیت کے علاوہ ادارے کے سابق طلباء کو بھی مبارکباد دی۔تقریب کے دوران بلڈ ٹیسٹنگ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے زائد طلباء نے اپنے خون کے بنیادی ٹیسٹ کروائے۔ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے ٹیسٹ لیا۔بعد ازاں پرنسپل سکریٹری نے انسٹی ٹیوٹ میں قائم لرنرز لائسنس سنٹر کا دورہ کیا اور یونٹ کے کام کے بارے میں دریافت کیا۔ مرکز کے سربراہ نے بتایا کہ اس وقت تک 4733 آن لائن لرنرز لائسنس ٹیسٹ کرائے گئے اور 2939 امیدواروں نے اس سنٹر سے لرنرز لائسنس جاری کرایا۔قبل ازیں گورنمنٹ آئی ٹی آئی کینال روڈ جموں میں آنے والے سیشن کے نئے ٹرینیز کے لیے ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کی جبکہ ڈائریکٹر سکل ڈویلپمنٹ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ڈاکٹر سامون نے آئی ٹی آئی میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی ٹی آئی جموں کے وائس پرنسپل راجیش بانوترا کے تحریر کردہ اور کمپوز کردہ پروموشنل گیت کی تعریف کی۔پرنسپل سکریٹری نے مختلف ٹریڈز کے طلباء سے بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ پولی ٹیکنک میں تین سالہ ڈپلومہ کے لیے اپنا اندراج کریں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے ITI کورسز کی تکمیل کے بعد پولی ٹیکنک CIIT مراکز میں PMKVY کورس شامل کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر سامون نے این سی سی کیڈٹس میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔ انہوں نے ITIs میں داخلے کے لیے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرنے والے ان کے پروموشنل گانے "جاگ جاو" کے لیے وائس پرنسپل کو نقد انعام دینے کے علاوہ تعلیمی انتظامات کے عملے سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے آئی ٹی آئی میں مین ورکشاپ بلڈنگ کی تعمیر کا بھی تیقن دیا۔