سامون نے آئی ٹی آئی اودھمپور میں روزگارمیلے کا اِفتتاح کیا

اودھمپور//گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ اودھمپور کی جانب سے ایک بڑے روزگار میلے کا انعقاد آئی ٹی آئی کالج اودھمپور کے احاطے میں ہوا۔  پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے یو ٹی ڈاکٹر اصغرحسن سامون مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جاب میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ویلڈر ، الیکٹریشن ، پلمبر ، سی او پی اے ، سٹینوگرافی ، ایم ایم وی ، فیشن ڈیزائن ٹیکنالوجی ، سلائی ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر ایپلیکیشن کے مختلف ٹریڈس کے 250 سے زیادہ پاس آؤٹ ٹرینیوںنے پلیسمنٹ میلے میں شرکت کی۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے تمام امکانات کو تلاش کررہی ہے۔ تاہم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے آکر خود روزگار یونٹ قائم کرنے چاہیئے تاکہ وہ نہ صرف باعزت طور اپنے لئے روزی روٹی کما سکے بلکہ قومی معیشت کے لئے بھی معاونت کرسکے۔اُنہوں نے مرکزی معاونت والی خود روزگار سکیموں کے بارے میں زور دیا ۔پی ایم کے وی وائی ۔۳ کے تحت نوجوانوں کو مختلف پیشوں میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں تاکہ وہ روزگار تلاش کرنے بجائے روزگار دینے والوں کے صف میں کھڑا ہوسکے۔مختلف سرکاری محکموں جیسے زراعت ، باغبانی ، مگس بانی ،اینمل ہسبنڈری ، شیپ ہسبنڈری ،دستکاری ، ہینڈلوم ، سٹیٹ بینک آف اِنڈیا ، آر ایس ای ٹی آئی ، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر، ڈی آئی سی ، آئی سی ڈی ایس ، وغیرہ نے خود روزگار کی سکیموں کے لئے مختلف سٹال لگائے تھے۔ اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے کمپیوٹر کم لینگویج لیبارٹری کا افتتاح بھی کیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے ڈی ڈی سی کے ساتھ مل کر مختلف شعبہ جات کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں اور ان کے ذریعہ شروع کی گئی دیگر سکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے معائینہ کیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔