سامبہ میں کراس بارڈر فائرنگ میں زخمی بی ایس ایف اہلکار چل بسا

سرینگر/سامبہ سیکٹر میں  کراس بارڈر فائرنگ میں زخمی ہونے والا بی ایس ایف اہلکار منگل کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

ونے پرساد نامی بی ایس ایف اہلکار پاکستانی فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں گذشتہ روز زخمی ہوا تھا۔

حکام کے مطابق اہلکار کو ستواری کے اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔