سامبہ میں فوج کا تلاشی آپریشن،2اے کے47بندوقیں بر آمد

سرینگر/فوج نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جموں صوبے کے سامبہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران2اے کے47بندوقیں بر آمد کیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق فوج نے دو بندوقیں اور دوسرا سامان سامبہ سیکٹر میں بر آمد کیا جہاں اسے زمین کے اندردفنایا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ یہ بر آمدگی گذشتہ رات کے دوران انجام دی گئی۔