سامبہ ضلع میں ہند۔پاک افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے منگل کو جموں کشمیر کے سامبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گولیوں کا تبادلہ کیا۔

حکام کے مطابق پاکستانی رینجرس نے بھارت کی اگلی چوکیوں کو چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یوں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

حکام نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے رام گڑھ سیکٹر میں بھی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کچھ گولیاں چلائیں۔