سال2017میں پولیس کی کارکردگی قابل تعریف:پولیس سربراہ

 سرینگر//ڈائر ےکٹر جنرل پولےس ڈاکٹر اےس پی وےد نے پولےس کنٹرول روم سرےنگر مےں ایک پریس کانفرنس کے دوران سال 2018کے موقعہ پر پولےس جوانوں اور افسروں کے نام انگرےزی ،اردو اور ہندی زبانوں مےں پےغام اجراکےا ۔ انہوں نے سال 2017 کے دوران جموں و کشمےر پولےس کی جانب سے عسکریت اورمنشیات مخالف مہم کے دوران بہترےن کارکردگی دکھانے پر اُن کو مبارکباد پےش کی ۔ ڈی جی پی نے سال 2017 کے دوران پاسپورٹ وےری فکیشن ، سروس وےر ی فکیشن اور اےل او سی پرمٹ جیسی سہولیات خوش اسلوبی سے فراہم کرنے کیلئے اطمےنان کا اظہار کیا ۔انہوں نے ےاترا ڈےوٹی بہتر انداز سے دینے کیلئے آرمڈ پولےس کی بھی تعرےف کی ۔
 

اے ڈی جی پی کی مبارکباد

سرینگر// اے ڈی جی پی کشمےر منےراحمد خان نے نئے سال کے موقع پر رےاستی عوام ،پولےس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پےش کی ۔انہوں نے امےد ظاہر کی کہ نیا سال جموں و کشمےر کے لوگوں کےلئے امن وامان اور خوشےوں کا پےغام لے کر آئے گا۔