پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول آرگنائزیشن نے سال 2023کے ابتدائی 2ماہ میں 8ادویات کو غیر معیاری قرار دیکر انکے استعمال پرپابندی عائد کردی ہے۔ ڈرگ کنٹرول وئب سائٹ پر دستیاب تازہ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023کے جنوری اور فروری مہینے میں 8ادویات کو غیر معیاری قرار دیا گیا ۔جن میں2ادویات سرکاری اسپتالوں کو سپلائی کی گئی تھیں جبکہ دیگر 6ادویات بازار میں دستیاب تھیں۔ سرکاری اسپتالوں میں سکمز صورہ میں دستیاب دوائی Septodine بیچ نمبر اے بی ٹی220065، جموں و کشمیر میڈیکل سپلائی کی جانب سے سپلائی کیا گیا Paracetmolبیچ نمبر RT220504 شامل ہیں جبکہ بازار سے اٹھائے گئے ادویات کے نمونوں میں سے Lcet-M kidبیچ نمبر ST22-0414، Robero-20، XEFUR 500بیچ نمبر PFT-1510B،Gaacef-200 DTبیچ نمبر ABT220065، Sooth-SP بیچ نمبر AF-22T306 اورOmeace-Pکا بیچ نمبر 21T-168کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے اور ان ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول آرگنازیشن نے 8ادویات کے روک کیلئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔