سال 2023:سکمز میں 12لاکھ50ہزار سے زائد مریضوں کا علاج و معالجہ ۔89973کا داخلہ، 19317کی جراحیاں اور 317مریض فوت

پرویز احمد

سرینگر //میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں امسال 12لاکھ 53ہزار 754افراد کا علاج و معالجہ کیا گیا ہے۔ ان میںسے 89ہزار973افراد کا اسپتال میں داخلہ کرنا پڑا جن میں 327مریضوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ سال 2023کے دوران سکمز میں مرنے والے مریضوں کی شرح1.83فیصد رہی ہے۔ اس دوران اسپتال میں 19ہزار 317چھوٹی بڑی جراحیاں بھی انجام دی گئیں ۔ وادی کے سب سے بڑے ٹریشری کیئرسکمز صورہ میں سال 2023میں ابتک ہزاروں مریضوں نے علاج و معالجہ کرایا اور جراحیاں انجام دی گئیں ۔ اسپتال اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صورہ ہسپتال میں مجموعی طور پر 12لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا ہے ، ان مریضوں میں 3لاکھ87ہزار 88نئے مریض بھی شامل ہیں جبکہ پرانے مریضوں میں سے 5لاکھ 1ہزار 690افراد نے علاج و معالجہ جاری رکھا ۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں شعبہ امراض زچگی میں 97ہزار 796حاملہ خواتین نے معائنہ کرایا اور شعبہ ایمرجنسی و حادثات میں 2لاکھ 67ہزار 180افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ہسپتال میں اس عرصہ کے دوران 19ہزار 317چھوٹی بڑی جراحیاں انجام دی گئی ہیں جن میں 7151معمول کی جراحیاں،4577ایمرجنسی اور 3901زچگی سے منسلک جراحیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں 3688چھوٹی جراحیاں بھی انجام دی گئی ہیں۔ ان جراحیوں میں سی وی ٹی ایس شعبہ میں 753، سی وی ٹی ایس ایمرجنسی میں 325، نیرو سرجری میں 755، نیرو ایمرجنسی میں 1077، جنرل سرجری میں 1417، جنرل ایمرجنسی سرجری میں 662، شعبہ جراح اطفال میں 1087، پلاسٹ سرجری میں 3262،یورولوجی میں 1752 اور امراض زچگی میں 3901جراحی انجام دی گئی ہیں۔ ا عداد و شمار کے مطابق ہسپتال میں مجموعی طور پر امسال 317افراد کی جان گئی ۔ مرنے والوں کی شرح 1.83فیصد جبکہ روزانہ 246مریضوں کا داخلہ ہوتا تھا اور اوسط مریض 3دن تک داخل رہا ۔ اس کے علاوہ شعبہ زچگی میں 4458 خواتین نے بچوں کو جنم دیا جن میں 3249خواتین کی جراحی کی گئی۔