!سال نو مبارک ہو

 جموں//ریاستی گورنر، وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے سال نو کے موقعہ پرریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے ۔گورنر این این ووہر انے دعا کی ہے کہ نیا سال ریاست کے لوگوں کے لئے خوشحالی ، امن اور ترقی کی نوید لے کر آئے۔اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ سال 2018ء ریاست میں امن ، ترقی ، خوشحالی اور مذہبی رواداری کے جذبے کو استحکام بخشے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ نیا سال ان لوگوں کی خوشحالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے جنہوں نے ماضی میں کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے مبارک بادی کے پیغام میں امید ظاہر کی کہ آنے والا سال ریاست میں امن ، خوشحالی اور کلہم ترقی کا ضامن ہواور لوگوں میں محبت و اخوت اور آپسی بھائی چارہ کے جذبوں کو استحکام بخشے گا۔اسپیکر کویندر گپتا اور قانون ساز کونسل چیئرمین عنایت علی نے بھی سال نو کی مبارکباد دی ہے۔